ضلع ڈوڈہ
منشیات کے خلاف عالمی دن کے موقعہ پر ڈوڈہ پولیس نے ایکسائز محکمہ کے اشتراک سے ڈوڈہ میں منشیات مخالف ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا ،جس میں ڈوڈہ قصبہ کے متعدد سکولوں کے طلاب ،پولیس افسروں اور سول انتظامیہ نے شرکت کی۔دیسہ چوک میں لوگ خصوصاً طلاب کی ایک بھاری تعداد اکٹھا ہوئی اور منشیات کی بدعت کے خلاف نعرے بلند کرتے ہوئے ایک ریلی نکالی۔ ریلی کو ضلع ترقیاتی کمشنر ساگر ڈوئیفوڈ اور ایس ایس پی ڈوڈہ شبیر احمد ملک نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ریلی پُرانے بس اسٹینڈ ، نیو بس اسٹینڈ ،او پی ڈی بلاک ضلع ہسپتال ڈوڈہ ،ٹونڈواہ، خان پلازہ چوک ،سی ای اوآفس ڈوڈہ سے ہوتے ہوئے گھنٹہ گھر دیسہ روڈ ڈوڈہ کے قریب اختتام پذیر ہوئی۔ریلی اختتام پذیر ہونے کے بعد ایس پی آپریشنز رویندر پال سنگھ نے اے ایس پی ہیڈ کوارٹرز ڈوڈہ ماسٹر پاپسی کے ہمراہ طلاب سے خطاب کیا اور انہیں منشیات کی بدعت سے دور رہنے کی تلقین کی۔اس موقعہ پر چناب ریسکیو ٹیم کے ڈائریکٹر جانی ریاض نے طلاب کو منشیات کی لعنت اسکے وجوہات اور نتائج پر ایک نکڑ ناٹک پیش کیا۔پروگرام کا خاص مقصد لوگوںکی توجہ منشیا ت کے مضر اثرات کی جانب مبذول کرنا تھا ۔پروگرام کا اہتمام ایس ایس پی ڈوڈہ شبیر احمد ملک کی قیادت میں منعقد کیا گیا ،جس کا انعقاد اے ایس پی ہیڈ کوارٹرز ماسٹر پاپسی نے کیا تھا ،جس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز منوج کمار، ڈی ایس پی ڈی اے آر منصور ایاز ،ڈی ایس پی پروبیشن سچین شرما ، ڈرگ کونسلر بلجیت سنگھ ،سریش کمار ،محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں اور سکولی اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ اسکے علاوہ ضلع پولیس ڈوڈہ نے بھدرواہ میں منشیات کے مضر اثرات پر ایک مباحثہ کا اہتمام کیا۔مباحثہ کا اہتمام ایڈیشنل ایس پی بھدرواہ راج سنگھ گوریہ اور ایس ڈی پی او بھدرواہ عادل ریشو نے ایس ایس پی ڈوڈہ کے ہدایات پر کیا ۔مقابلے میں کل ملا کر 10طلاب نے شرکت کی ۔گرین ماڈل ہائی سکول بھدرواہ کے ساتویں کلاس کے طلاب علم محمد رمضان نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ریڈین اکیڈمی بھدرواہ کے نویں جماعت کے طالب علم خوشی ملک نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ سرسوتی میموریل پبلک سکول بھدرواہ کی دسویں جماعت کی رادھیکا رینہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی جنہیں مومنٹو اور اسناد سے نوازاگیا۔اسکے علاوہ تمام شرکا طلاب کو بھی سرٹیفکیٹ عطا کی گئی۔مقابلہ میں سب جج بھدرواہ سوشیل سنگھ ، اسسٹنٹ کمانڈنٹ سی آر پی ایف ورن کمار، ایس ایچ او بھدرواہ غلام حسن کمالو سول انتظامیہ ،فیکلٹی ممبران ،سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے طلاب نے شرکت کی۔منشیات کی بدعت کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے معزز شہریوں اور ٹھاٹھری کے طلاب کے سا تھ ضلع پولیس ڈوڈہ نے کندھوٹ، ٹھاٹھری میں ایک خصوصی پولیس دربار منعقد کیا گیا ،جس میں منشیات کی بدعت کے خلاف توسیعی خطبہ دینے کے علاوہ بچوں کی کونسلنگ کی گئی اور شرکا میںمنشیات کے خلاف پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔اسی نوعیت کا پولیس دربار اور منشیات کے خلاف بیداری پروگرام بٹھیری اور ہائی سکول کاہرہ میں بھی منعقد ہوئے جن میں ایس ڈی پی او گندو نواز احمد کھانڈے نے شرکا کو منشیات کے خلاف بیداری پیدا کی۔اسکے علاوہ پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔
ضلع کشتواڑ
عاصف بٹ
کشتواڑ// جموں کشمیر پولیس نے ڈگری کالج کشتواڑ میں منشیات کے خلاف ضلعی سطح پرمباحثے کا اہتمام کیا۔ مقابلہ کا مقصد منشیات کا استعمال کرنے کے بارے میں شعور پیدا کرنے کا مقصد تھا۔ سینکڑوں طالب علموں، نوجوانوں، پولیس، سیکورٹی اور سیول انتظامیہ کے افسران نے بھی حصہ لیا۔ غیر قانونی منشیات کے خاتمے کے خلاف عوامی مطالبہ اور عوامی درباروں میں ڈی جی پی کے ہدایات پر ضلع کشتواڑ میں پولیس نے حال ہی میں ضلع میں منشیات کے خاتمے کے لئے ایک اہم حکمت عملی کو اپنایا ہے۔ اس حکمت عملی میں منشیات کے خلاف قانونی کارروائی شامل ہے جس میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت معاملات کا رجسٹریشن اور کارروائی اور منشیات کے استعمال کے خلاف عوام میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ عوام میں منشیات کے استعمال کی بیداری کے بارے میں ایک حصے کے طور پر کشتواڑ پولیس نے اس بحث کا انعقاد کیا جس میں 12 طلبہ نے حصہ لیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ منشیات سے دور رہیں ۔انہوں نے والدین اور اساتذہ کو اپنے طالب علموں پر سخت نگرانی کرنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ وہ برے کاموں سے دور رہیں۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے اس مباحثے میں حصہ لینے والے بچوں، نوجوانوں اور طلباء کے جوش و جذبہ کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ منشیات و دیگر سبھی برائیوں کو ضلع سے ختم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ پروفیسروں کی طرف سے جج کے فرائض انجام دیئے گئے۔ اس مقابلے میں 12 طالب علموں نے حصہ لیا جن میں 7لڑکیاں اور 5 لڑکے تھے جنہوں نے پہلے، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس کے علاوہ ان میں سی او سی ار پی ایف 52 ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سنی گپتا ڈی، ایس پی ڈار افتخار احمد، اساتذہ اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ ضلع کی عوام نے پولیس کے اس اقدام کی تعریف کی ہے اور منشیات کی خاتمے و دیگر سماجی برائیوں کے خاتمے میں پولیس کو تعاون کا یقین دلایا۔ ایس ایس پی کشتواڑ شکتی کمار پاٹھک نے تمام شرکاء اور ان کے تعاون اور شراکت کے لئے تمام اداروں کا شکریہ ادا کیا۔
ضلع رام بن
رام بن // رام بن پولیس نے ایس ایس پی انیتا شرما کی ہدایت پر منشیات کے خلاف خصوصی مہم کو جاری رکھتے ہوئے منشیات کے خلاف عالمی دن کے موقعہ پر ضلع کے متعدد علاقوں بانہال ،گول ،رام بن میں منشیات مخالف ریلیاں نکالی۔گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول رام بن سے ایس ایس پی رام بن نے اس سلسلہ میں منعقد ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کرروانہ کیا، جو کیفٹیریا موڑ پر اختتام پذیر ہوئی، جہاں پر ایس ایس پی نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ا نہیں پولیس کے ہاتھ مستحکم بنانے پر زوردیا تاکہ منشیات کی بدعت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جا سکے۔انہوں نے شرکا سے اپیل کی کہ کوئی بھی شخص جو کہ منشیات میں مبتلا ہوا ہے ،کو چاہیے کہ وہ ڈرگ۔ ڈی ایڈکشن سنٹر سے رابطہ کرے ،جو پولیس نے منشیات کے عادی لوگوں کی کونسلنگ ،رہنمائی اور باز آباد کاری کے لئے کھولا ہے۔ انہوں نے شرکا سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی قسم کے مدد کیلئے پولیس کے ساتھ رابطہ کریں جو ہمیشہ سے ہی لوگوں کی خدمت کے لئے تیار ہے۔عوام نے پولیس کی جانب سے منشیات مخالف ریلیاں منعقد کرنے کی ستائش کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔
ڈگری کالج بانہال
بانہال / /گرنمنٹ ڈگری کالج بانہال میں منشیات مخالف عالمی دن کے موقعہ پر سیمنار کا اہتمام کیا گیا۔اس سلسلہ میں کالج کے طلاب اور اساتذہ نے ایک ریلی نکالی۔ ریلی میں شرکا نے پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے،جو قصبہ کے اہم بازاروں سے گُذر ی۔اس موقعہ پر کالج کے احاطہ میں ایک سیمنار کا بھی ا ہتمام کیا گیا ،جس کا موضوع ’’ ہیلتھ فار جسٹس ،جسٹس فار ہیلتھ ‘‘ تھا ۔سیمنار سے متعدد طلاب نے خطاب کیا ۔کالج کے پرنسپل نے طلاب سے سماج میں منشیات کو روکنے میں بیداری پیدا کرنے کی تلقین کی۔کالج کے پی ٹی آئی دیپک کمار نے پروگرام اک اہتمام کیا جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر اردو ڈاکٹر شفیق احمد نے کلیدی خطبہ دیا ۔پروگرام کا اختتام ڈاکٹر خورشید عالم کی جانب سے شکریہ کی تحریک کے ساتھ ہوا۔