حسین محتشم
پونچھ//شہید ڈی ایس پی منجیت سنگھ میموریل والی بال کلب پونچھ نے ڈگری کالج گراؤنڈ پونچھ میں ڈسٹرکٹ والی بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ایک روزہ اوپن والی بال چمپئن شپ کا انعقاد کیا جس میں 5 ٹیموں نے حصہ لیا پہلے میچ میں ڈی ایس پی منجیت سنگھ میموریل والی بال کلب نے کلائی والی بال کلب سے جیتا، دوسرا میچ چنڈک والی بال کلب اور شہید ڈی ایس پی منجیت سنگھ بی ٹیم کے درمیان ہوا جسے چنڈک نے جیتا، فائنل میں شہید ڈی ایس پی منجیت سنگھ میموریل والی بال کلب پونچھ چنڈک والی بال کلب کو شکست دے کر چمپئن شپ کا خطاب جیتا۔اس دوران اپنی ٹیم کے لئے محمد حفیظ، ہرشیت رائنا اور ایاز احمد نے انتہائی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ایڈوکیٹ سہیل کاظمی نامور صحافی وسماجی کارکن مہمان خصوصی تھے اور ایس ایس پی پونچھ ونے کمار شرما سرپرست اعلیٰ شہید ڈی ایس پی منجیت سنگھ میموریل والی بال کلب پونچھ مہمان اعزازی تھے۔مہمانوں نے محمد طارق چیئرمین منجیت ایس پی شہید کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ بری عادتوں بالخصوص منشیات سے پرہیز کریں اور ثقلین طارق انٹرنیشنل والی بال کھلاڑی اور ممبر جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کے نقش قدم پر چلیں۔ اس موقع پر پردیپ کھنہ سماجی کارکن، گل محمد چاڑک، شکیل احمد اے ای ای ، نریندر سنگھ تلوار موجود تھے۔