منجا کوٹ //راجوری ضلع کی منجا کوٹ تحصیل کے مختلف علاقوں میں نصب کردہ کئی ہینڈ پمپ ناکارہ ہو گئے ہیں لیکن گزشتہ کئی عرصہ سے مشینری کی نہ تو مرمت کی جارہی ہے او ر نہ ہی لوگوں کیلئے پینے کے صاف پانی کا کوئی بندوبست کیا جارہا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ محکمہ گرائو نڈ واٹر کی جانب سے تحصیل کے مختلف علاقوں میں ہینڈ پمپ نصب کئے گئے تھے جو چلنے کے کچھ ہی عرصہ کے اندر خراب ہوگئے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ کئی ہینڈ پمپ گنجان آبادی میں بھی نصب کئے گئے تھے لیکن حکام کی لاپرواہی کی وجہ سے مذکورہ پمپوں کی مشینریاں کئی برسوں سے خراب ہو کر زنگ آلودہ بھی ہوگئی ہیں لیکن اس کے با وجود بھی متعلقہ محکمہ کی جانب سے ان کی مرمت اور عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کیلئے کوئی دھیان نہیں دیا جارہا ہے ۔مکینوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ تحصیل کے مختلف دیہات میں نصب کردہ ہینڈ پمپوں کی مشینری کو جلدازجلد ٹھیک کیاجائے ۔
منجا کو ٹ میں کئی ہینڈ پمپ ناکارہ | لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کا سامنا
