منجاکوٹ//تحصیل منجاکوٹ میں 200 سو میں 194 آنگن واڑی سنٹر کرائے کے مکانوں پر جبکہ صرف چھ سینٹر گورنمنٹ بلڈنگوں میں چل رہے ہیںجبکہ باقی 194 آنگن واڑی سینٹر کرائے کے مکانوں پر رکھے گئے ہیں۔اس کے علاوہ 15 آنگن واڑی سینٹروں کا کام چل رہا ہے جو پچھلے ایک سال سے ابھی تک مکمل نہیں ہوئے۔سی ڈی پی او منجاکوٹ نجمہ بخاری نے بتایا کہ ہمارے پاس کل 200 سو آنگن واڑی سینٹر چل رہے ہیں جن میں سے 194 سینٹر کرائے کے مکانوںمیں ہیں، باقی 6 گورنمنٹ بلڈنگوں میں ہیں۔