منجا کوٹ //سرحدی تحصیل منجا کوٹ کے سرولہ علاقہ میں گزشتہ کئی دنوں سے پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کی وجہ سے مکینوں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ سے علاقہ میں عوام کو پانی کی قلت کا سامنا کرناپڑرہا ہے لیکن محکمہ جل شکتی کے ملازمین سپلائی کو بحال کرنے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئے ہیں ۔مکینوں نے محکمہ پرالزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین و آفیسران مسلسل پانی کی سپلائی بحال ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن زمینی سطح پر مشینری خراب ہونے کی وجہ سے سپلائی بند پڑی ہوئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ خراب مشینری کی مرمت ہی نہیں کروا رہا ہے جس کی وجہ سے علاقہ کی خواتین میلو ں پیدل سفر کر کے پینے کے صاف پانے لانے پر مجبور ہیں ۔مقامی لوگوں و پنچایتی اراکین نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سرولہ علاقہ میں پینے کے صاف پانی کی سپلائی کر بحال کروانے کیلئے محکمہ کو ہدایت جاری کی جائیں ۔