منجا کوٹ //منجا کوٹ پولیس نے حیات پورہ علا قہ میں ایک کارروائی کے دوران منشیات کی فصل کو تباہ کر کے ایک معاملہ بھی درج کرلیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق ایک خفیہ جانکاری موصول ہو نے کے بعد پولیس اور محکمہ مال کی مشترکہ ٹیم نے علا قہ میں جا کر قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے مذکورہ فصل کر بھی تباہ کر دیا ۔منشیات کی کاشتکاری اعجاز احمد ولد محمد سرور قوم ڈومال سکنہ حیات پورہ کی جانب سے کی گئی تھی جبکہ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 38/2019پولیس اسٹیشن منجا کوٹ میں درج کر تے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔