منجا کوٹ //ایجوکیشن زون منجا کوٹ میں انٹر سکول انڈر 19کبڈی ٹورنامنٹ شروع کر دیا گیا ہے ۔اس ٹورنامنٹ کا آغاز گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول منجا کوٹ کے پرنسپل کی جانب سے دیگر آفیسران و ملازمین کی موجودگی میں کیا گیا ۔لڑکوں او ر لڑکیوں کیلئے شروع کر دہ ٹورنامنٹ میں مختلف علاقوں و سکولوں کے 62کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ۔ٹورنامنٹ کے افتتاحی پروگرام میں زیڈ ای پی او منجا کوٹ کیساتھ ساتھ ہائر سکینڈری میں تعینات سنیئر لیکچرروں کیساتھ ساتھ دیگر ملازمین اور این وائی سی کے اراکین بھی موجود تھے ۔