منجا کوٹ //ضلع ترقیاتی کونسل کے وائس چیئر مین اور سابقہ ریاستی وزیر شبیر احمد خان نے منجا کوٹ تا دوادسن بالا سڑک پر تار کول بچھانے کے کام کا افتتاح کیا ۔منجا کوٹ تا دوداسن بالا 10کلومیٹر سڑک سرحدی تحصیل کو تھنہ منڈی کیساتھ جوڑتی ہے جبکہ اس سڑک کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد لگ بھگ ایک لاکھ آبادی کو فائدہ پہنچ سکتا ہے ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ضلع ترقیاتی کونسل راجوری کے وائس چیئر مین نے کہاکہ وہ ضلع میں ہر ایک گائوں کو آپس میں جوڑنے کی پوری کوشش کررہے ہیں تاکہ غریب عوام کو فائدہ پہنچ سکے ۔انہوں نے کہاکہ ان کی کوشش رہے گی کہ ضلع میں مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کر دہ تمام فلاحی سکیموں کی عمل آوری ممکن بنائی جاسکے ۔موصوف نے متعلقہ محکمہ کے ایگز یکٹو انجینئر کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ سڑک پر معیاری کام کو یقینی بنائیں تاکہ عام لوگوں کی مشکلات کم ہو سکیں ۔