منجاکوٹ //منجاکوٹ کا مرکزی قبرستان اوقاف اسلامیہ کی نظروں سے اوجھل بناہواہے ۔اس قبرستان میں بے شمار قبریں ہیں لیکن قبرستان کو تحفظ دینے کیلئے آج تک کوئی بھی اقدام نہیں کیاگیا جس کے نتیجہ میں قبریں غیر محفوظ اور خستہ حال بن چکی ہیں ۔ مقامی لوگوں نے بتایاکہ قبرستان کے تحفظ کیلئے اوقاف اسلامیہ نے کوئی توجہ نہیں دی اور یہ پورا قبرستان غیر محفوظ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قبرستان کی اراضی کی نشاندہی کرکے اس کے چاروں اطراف دیوار بندی کی جائے ۔محمد خوشحال اورشہزاد چوہدری نے بتایاکہ تمام قبریں تباہ ہوچکی ہیں اور اس کی چاردیواری نہیں کی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ اس کو تحفظ دینے کے اقدامات کئے جائیں ۔