منجا کوٹ//تحصیل ہیڈ کوارٹر منجا کوٹ میں سڑک کناروں پر نصب کردہ سٹریٹ لائٹس خراب ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے کہاکہ منجا کوٹ میں کئی برس قبل لائٹس نصب کی گئی تھی جس کی وجہ سے رات کو راہگیروں کو چلنے میں آسانی پیدا ہو تی تھی لیکن حالیہ کچھ عرصہ سے مذکورہ لائٹس ناکارہ ہو چکی ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے ان لائٹس کی مرمت نہیں کروائی جارہی ہے ۔مقامی لوگوں نے ریاستی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ماہ صیام کی آمد کے سلسلہ میں ان سٹریٹ لائٹس کی مرمت عمل میں لائی جائے تاکہ رات کے وقت عام لوگوں و راہگیروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔