منجاکوٹ//تحصیل منجاکوٹ میں بھی محکمہ صحت کے ملازمین اور آنگن واڑی کارکنان نے منشیات کے عالمی دن کی مناسبت سے ریلی نکالی ۔اس دوران دیگر محکمہ جات کے ملازمین بھی موجود تھے ۔یہ ریلی منجاکوٹ بازار سے نکالی گئی ۔سی ڈی پی آو منجاکوٹ نجمہ اختر نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کے لئے ایسی ریلیاں نکالنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آجکل نوجوان طبقہ منشیات کی لت میں پڑا ہے جو سماج کیلئے تکلیف دہ بات ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کو سامنے آکرانتظامیہ کا تعاون دیناچاہئے اور منشیات کے خلاف چلائی جارہی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کئے جائیں ۔ میڈیکل آفیسر محمد آسم بیگ نے سماج میں بڑھ رہے منشیات کے کاروبار پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ عام لوگوں تک زیادہ سے زیادہ جانکاری پھیلانے کی ضرورت ہے ۔