منجا کوٹ //تحصیل ہیڈ کوارٹر منجا کو ٹ میں صارفین نے محکمہ بجلی کی جانب سے کی جارہی غیر اعلانیہ کٹوتی کیخلاف احتجاج کیا ۔مظاہرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ تحصیل میں قائم کر دہ گریڈ سٹیشن پتراڑہ سے بغیر کسی وجہ سے بجلی کی کٹوتی کی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ وہ محکمہ کی بجلی کا کرایہ ادا کررہے ہیں تاہم اس کے باوجود بھی اس مشکل وقت میں علاقہ میں غیر اعلانیہ کٹوتی کی جارہی ہے ۔صارفین نے کہاکہ کووڈ کے دور میں بھی عوام کو معیاری سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہیں ۔مظاہرین نے کہاکہ محکمہ کی جانب سے ماہانہ بل ارسال کر دئیے جاتے ہیں تاہم ان کو معیاری سہولیات ہی فراہم نہیں کی جارہی ہیں ۔انہوں نے ضلع انتظامیہ راجوری سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کو ہدایت جاری کی جائیں تاکہ صارفین کو بجلی کی معیاری سپلائی فراہم کی جائے ۔