راجوری //حکومت ہند کی وزارت برائے امور نوجوانان اور کھیل کے زیراہتمام نہرو یووا کیندر راجوری نے کیچ دی رین (جل شکتی ابھیان دوم ) ،کووڈ کا مقابلہ کرنے کےساتھ ساتھ دیگر مرکزی سکیموں کے سلسلہ میں منجا کوٹ تحصیل میں ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا ۔اس بیداری پروگرام کے دوران ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر پون کمار پریہار تقریب کے مہمان خصوصی تھے جن کے ریسورس پرسن وکرانت شرما، صدام ضیا، ڈاکٹر۔،جاوید شاہ، طارق عزیز، محمد اسلم بیگ، بھوشن شرما، لقمان احمد اور جیوتی پرسادودیگران بھی موجود تھے ۔اس دوران ڈسٹر کٹ یوتھ آفیسر نہرو یوا کیندر راجوری نے آفیسران کا استقبال کرتے ہوئے شرکا کو مختلف سرکاری سکیموں کے سلسلہ میں تفصیلی جانکاری فراہم ۔انہوں نے مذکورہ سکیموں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ حکام کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کےلئے مذکورہ سکیموں کا شروع کیا گیا ہے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجوری نے منتظمین کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کو مرکزی حکومت کی سکیموں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جانکاری فراہم کرنا اشد ضروری ہے ۔
منجاکوٹ میں بیداری پروگرام کا انعقاد
