منجا کوٹ //تحصیل منجا کوٹ کے متعدد گائوں اور دیہاتوں میں بجلی کا نظام انتہائی خستہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔تحصیل کے حیات پورہ علا قہ میں بجلی کی ترسیلی لائنیں سبز درختوں اور لکڑی کے کھمبوں کیساتھ باندھی گئی ہیں ۔مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کے ملازمین کی لا پرواہی کی وجہ سے ان کے گھروں میں بجلی کا پہنچانا سبز درختوں اور لکڑی کے کھمبوں کے بغیر نا ممکن دیکھائی دے رہاہے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ کی جانب سے کئی ایک علا قو ں میں بجلی کے کھمبے فراہم کئے گئے ہیں لیکن حیات پورہ میں مذکورہ سہولیات ہی دستیاب نہیں کروائی گئی ہیں جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ گائوں میں بجلی کی فراہمی کیلئے استعمال کیلئے سبز درخت کس بھی وقت انسانی جانوں کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں جبکہ متعلقہ محکمہ اور ضلع انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے سنجید گی کا مظاہرہ کرئے ۔