منجاکوٹ //منجا کوٹ میں جموں و کشمیر بنک کا اے ٹی ایم صرف دیکھنے کو ہی ملتا ہے جس میں پیسے کبھی کبھار ہی ملتے ہیں۔رمضان کے مہینے میں بھی لوگوں کو اے ٹی ایم مشین میں پیسے نہ ہونے پر سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔خاص طور پر عید سے قبل صورتحال زیادہ ہی خراب ہے اور لوگ پیسوں کیلئے دربدر بھٹک رہے ہیں ۔روزانہ اے ٹی ایم مشین کے باہر لوگوں کی قطار جمع رہتی ہے لیکن سب کو خالی ہاتھ واپس لوٹناپڑتاہے ۔مقامی لوگوںنے بنک منیجر کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وہ اس سلسلے میں کوئی اقدام نہیں کررہے ۔ انہوںنے کہاکہ بنک منیجر کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اے ٹی ایم مشین میں پیسے دستیاب رکھیں ۔