کلکتہ//وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کی کار کو روک کر’جے شری رام‘‘ کے نعرے لگانے کے الزام پولس نے 10افراد کوگرفتار کیا ہے۔کل وزیرا علیٰ ممتا بنرجی شمالی 24پرگنہ کے بارکپور کے دورہ پر تھیں، جب وزیر اعلیٰ کا قافلہ جگتدل جوٹ مل کے سامنے پہنچا تو کچھ لوگ وزیرا علیٰ کے قافلے کے سامنے آگئے اور جے شری رام کے نعرے لگانے لگے۔دوسری جانب بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ارجن سنگھ نے سنیچر کو تھانہ گھیراؤ کرنے کی دھمکی دی ہے۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ جے شری رام کے نعرے کی آڑ میں ان پر حملہ کرنے کی سازش کی جارہا ہے۔وزیر اعلیٰ نے سیکورٹی اہلکاروں سے کہا کہ ایسے لوگوں کی جانچ کریں اور ان کو گرفتار کریں۔اس کے علاوہ نئی ہٹی جوٹ مل کے پاس جب وزیرا علیٰ پہنچیں تو اس وقت بھی کچھ لوگوں نے ان کے کارکے سامنے آکر جے شری رام کے نعرے لگانے لگے کل وزیر اعلیٰ اس علاقے کے دورہ پرتھیں۔لوک سبھا انتخابات کے بعد سے ہی اس علاقے میں فرقہ وارانہ فسادات ہوئے ہیں اور سیکڑوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ جولوگ بے گھر ہوگئے ہیں ان کی گھر واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔دوسری جانب ارجن سنگھ نے کہا کہ جے شری رام کا نعرہ لگانا جرم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ جگتدل پولس اسٹیشن کا گھیراؤ کریں گے۔یواین آئی