نئی دہلی // ایک دن تک مستحکم رہنے کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جمعہ کو ایک بار پھر بڑھ کر ایک نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔ملک کے چار بڑے میٹرو میں آج پٹرول 29 پیسے اور ڈیزل 30 پیسے مہنگا ہوگیا۔ اس کی وجہ سے ممبئی میں پہلی بار پٹرول کے دام 102 روپے اور ڈیزل 94 روپے کو عبور کرگئے ۔ چنئی میں پٹرول کی قیمت پہلی بار 97 روپے سے زیادہ ہوگئی۔ قومی دارالحکومت دہلی میں پیٹرول 29 پیسے اضافے سے 95.85 روپے اور ڈیزل 28پیسے اضافے سے 86.75 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔