ممبئی:فلک بوس عمارت میں آتشزدگی،7 افراد ہلاک

ممبئی//جنوبی ممبئی کے تاردیو علاقے میں واقع 20 منزلہ فلک بوس عمارت کملا بلڈنگ میں سنیچر کی صبح تقریباً 7.30 بجے آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو مقامی بھاٹیا اور سرکاری بی ایل نائر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق تین افراد کی حالت تشویشناک ہے، جن کا علاج آئی سی یو میں کیا جا رہا ہے۔ جبکہ دیگر 12 کی حالت مستحکم ہے۔راحتی کام زور وشور سے جاری ہے ۔کملا نامی عمارت مشہوربھاٹیہ اسپتال سے متصل ہے ۔فائربریگیٹڈ کے مطابق آگ عمارت کی 18 ویں منزل پر لگی ہے ۔متعدد افراد کو بحفاظت عمارت سے نکالا گیا۔آگ کے شعلے کئی کلومیٹر کے فاصلے سے نظر آرہے تھے اور دھواں اٹھ رہا ہے ۔اب تک عملہ لوگوں کو بچانے میں مصروف ہے ۔آگ بھجا نے لیے لیویٹر وین کو بائیکلہ سے طلب کرلیا ہے کیونکہ عمارت میں جانا خطرے سے خالی نہیں ہے ۔نمائندے نے جائے حادثہ پردیکھا کہ ڈی جے دادا جی روڈ ایک مصروف ترین شاہراہ ہے اور حاجی علی درگاہ تا چوپاٹی ۔اوپیرا ہاوس کو جوڑتی ہے ،احتیاطاموٹوگاڑیوں کی آمد بند کردی گئی ۔یہ علاقہ مشہور ممبئی سینٹرل اسٹیشن سے نزدیک ہے اور یہ ایک تجارتی علاقہ ہے ۔