سرینگر// سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں ملی ٹینسی کا خاتمہ کرنے کیلئے ایک نہیں بلکہ سبھی فورسز ایجنسیاں ایک دوسرے کیساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔ نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران ڈائریکٹر جنرل کلدیپ سنگھ نے کہا کہ جموں کشمیر خاص کر وادی کشمیر میں سیکورٹی فورسز اہلکاروں پر حملوں کو روکنے اور ان کو ناکام بنانے کیلئے سی آر پی ایف متحرک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جنگجو امن بگاڑنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور انہیں اس کیلئے پاکستان کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں جو جنگجو موجود ہیں ان کے خلاف سی آر پی ایف دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ہمراہ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے ۔ اور جموں کشمیر میں امن بگاڑنے کی کسی بھی کارروائی کو بھر پور انداز میں جواب دیا جا جائیگا اور عسکریت کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہیں گے ۔