عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//ملی ٹینسی اور سائبر اسپیس کے مبینہ غلط استعمال کے معاملے میں ریاستی تحقیقاتی ایجنسی( ایس آئی اے ) نے رعناواری سرینگر میں چھاپہ مار کارورائی انجام دیتے ہوئے تلاشیاں لی ۔سرکاری ذرائع کے مطابق یہ کارروائی جاری تحقیقات کا حصہ ہے، جس کا مقصد ایسے شواہد اور ڈیجیٹل مواد حاصل کرنا ہے جو ملی ٹینسی سرگرمیوں، آن لائن پروپیگنڈہ، سوشل میڈیا کے مبینہ غلط استعمال اور سائبر سپیس کے ذریعے غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق ہو سکتے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی اے کی ٹیم نے متعلقہ مقام پر تلاشی کے دوران مختلف دستاویزات، الیکٹرانک آلات اور دیگر ممکنہ شواہد کا جائزہ لیا۔ حاصل شدہ مواد کی فارنسک اور تکنیکی جانچ کے بعد تحقیقات کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔حکام کے مطابق جموں و کشمیر پولیس اور اس کی تحقیقاتی ایجنسیاں ملی ٹینسی کے نیٹ ورکس، آن لائن انتہا پسندانہ سرگرمیوں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مبینہ غلط استعمال اور سائبر ذرائع سے امن و امان کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں۔پولیس حکام نے کہا کہ معاملے کی مختلف پہلوئوں سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔