جموں// نامورقانونی صلاحکار اورخواتین لیڈرصفینہ بیگ نے ریاستی امور کے لئے ذمہ دار شہری بننے پرزوردیتے ہوئے طبقہ طلباء سے کہا ہے کہ وہ ملک کی جامع ترقی کیلئے آگے آئیں اورواضح کردیا ہے کہ ملک کی یکساںترقی کیلئے طلباء پیڑھی اپنا اہم کردار نبھاسکتے ہیں لہذا نوجوان پیڑھی میں حوصلہ افزائی کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ سماجی کارکردگی کیلئے بہترین خدمات انجام دینے میںمدد گار ثابت ہوںگے۔صفینہ بیگ آج جموںمیں پہاڑی اورگوجر طبقہ کے کنبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین طلباء کی جانب سے اور وافیا فاؤٖنڈیشن کے تعاون سے اہتمام کئے گئے ایک پروگرام میں شرکت کے دورن خطاب کررہی تھی ۔ اس موقع پر اپنے خطبہ میںبیگ نے کہا ہے کہ طلباء کو پبلک فورم میں آکر بحث ومباحثہ پروگراموں میں شرکت کرناچاہئے اورعوام کو مشغول کرنا چاہئے جس سے نہ صرف ترقی کاراستہ کھلنے کی امید کی جاسکتی ہے بلکہ لوگوں میں خیالات اظہار کرنے میںبھی رتبہ بلند فروغ حاصل ہوگا۔ انہوںنے اس موقع پرکہاہے کہ ریاستی امور کے ساتھ سیاسی کلچر وابستہ ہے جبکہ آئینی اورقومی حیثیت کے علاوہ بین الاقوامی حیثیت جس میںاہم زمرے مدعے وغیرہ شامل ہیں طلبا ء کی ان میں شمولیت کرناحوصلہ کوفروغ دینا ایک پیشہ وارنہ ترقی کے برابر حامل پذیرثابت ہوگا۔ انہوںنے مزیدبتایاہے طلبا قوم کی معمار ہے اورسیاست سے پرے ہیں لہذا گمراہ کرنے پر ان کی طرف توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔