نئی دہلی//کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کورونا وبا کی ابتر صورت حال کے لئے ’ذمہ دار کون‘ نام سے مہم کی شروعات کی ہے۔ اس مہم کے تحت وہ عوام کی جانب سے حکومت سے سوال پوچھیں گی۔ پرینکا گاندھی نے اپنی فیس بک وال پر لکھا ہے کہ جب کورونا کی دوسری لہر نے ملک میں تباہی مچانا شروع کی، ملک کے عوام بیڈ، آکسیجن، ویکسین اور ادویات کے لئے جدوجہد کر رہے تھے، اس وقت ملک کی حکومت سے لوگوں کو کافی امیدیں تھیں لیکن حکومت پوری طرح سے خاموش تماشائی بن گئی اور ملک کو تکلیف دہ صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے پوسٹ میں کہا کہ جب ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے قہر برپا کرنا شروع کیا اور لوگ اسپتال میں بستر، آکسیجن، ویکسین اور دواؤں کے لئے جدوجہد کر رہے تھے ، تو لوگوں کو یہ توقع تھی کہ حکومت اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے دستیاب وسائل کا بھرپور استعمال کرکے لوگوں کو بچانے کا کام کرے گی، مگر مرکزی حکومت پوری طرح خاموش تماشائی بنی رہی اور پورے ملک میں تکلیف دہ صورتحال پیدا ہوگئی۔