ملک کیلئے سب سے بُرے دن ہیں: کرکرے سے متعلق ٹھاکر کے بیان پر محبوبہ کا رد عمل

سرینگر/سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کو کہا ''یہ ملک کیلئے سب سے بُرے دن ہیں''۔ محبوبہ دہشت گردی مخالف اسکارڈ کے سابق سربراہ ہیمنت کرکرے سے متعلق بھوپال کی بھاجپا اُمیدوار اور مالیگائوں دھماکہ کیس2008 کی ملزم ،سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکرکے بیان پر تبصرہ کررہی تھی۔

محبوبہ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا''میرے خیال میں ملک کیلئے یہ سب سے بُرے دن ہیں جب آپ لوگوں کو ایسے اُمیدوار دیتے ہو جو ہیمنت کرکرے جیسے شہید کے بارے میں غلط زبان استعمال کرتے ہیں''۔

ٹھاکر نے کرکرے کے بارے میں بتایا کہ وہ ممبئی حملوں میں صرف اُس کی بد دعا سے مرگیا کیونکہ اُس نے (کرکرے نے) اُس کے ساتھ خراب سلوک کیا تھا۔

کرکرے اپنے دو ساتھیوں سمیت ممبئی حملوں میں جان بحق ہوا تھا۔

بھاجپا نے ٹھاکر کو بھوپال سیٹ کیلئے پارٹی کا منڈیٹ دیا ہے جہاں اُس کا براہ راست مقابلہ کانگریس کے طاقتور اُمیدوار اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ڈگوجے سنگھ کے ساتھ ہوگا۔

ٹھاکر مالیگائوں بم دھماکہ کیس میں ملزم ہے اور وہ ضمات پر ہیں۔