نئی دہلی// ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 1.31 فیصد ہوگئی ہے۔
ملک میں اس دوران کورونا وائرس کے 39361 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبا سے 416 افراد کی موت ہو گئی ہے۔
اس دوران اتوار کے روز 18 لاکھ 99 ہزار 874 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔