نئی دہلی// ملک میں کوروناوائرس کومات دینے والوں کی تعداد لگاتار تیسرے روز نئے کیسوں سے زائد رہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 93 ہزار سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے۔مجموعی طور پر ملک میں جان لیوا وبا سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد تقریبا 44 لاکھ ہوچکی ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران
93356 مریض شفایاب جس سے مجموعی تعداد4396399 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران86961 نئے کیس رپورٹ ہونے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 5487580 اور 1130 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 87882 ہوچکی ہے۔