نئی دہلی //کورونا وائرس کی رفتار میں کمی کے درمیان ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کے 14 ہزار نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔ ہفتے کے روز ملک میں 41 لاکھ 20 ہزار 772 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 97 کروڑ 65 لاکھ 89 ہزار 540 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 14،146 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد تین کروڑ 54 لاکھ 53 ہزار 719 ہو گئی ہے۔ دریں اثناء ، 19 ہزار،788 مریضوں کی صحت یابی کے بعد جان لیوا وبا سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 34 لاکھ 18 ہزار 749 ہو گئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 5786 سے گھٹ کر ایک لاکھ 95 ہزار 846 ہو گئے ہیں۔ اسی مدت میں مزید 144 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4،52،124 ہوگئی ہے۔
۔ 12ویںروز بھی کوئی فوتیدگی نہیں | مزید 95متاثر، 81 وادی سے ، جموں سے محض 14
پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 44ہزار 174ٹیسٹ کئے گئے جن میں 95افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد3لاکھ 31ہزار 62ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر میں مسلسل 12دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں و کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 4426 بنی ہوئی ہے۔ جموں و کشمیر میں اتوار کو کورونا وائرس سے 95افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 81 جبکہ جموں میں 14افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے سبھی 81افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 81متاثرین میں سرینگر میں سب سے زیادہ 40، بارہمولہ میں 10،بڈگام میں 13، کپوارہ میں 5،اننت ناگ میں 6، بانڈی پورہ میں 5، گاندربل میں 1، کولگام میں 1جبکہ پلوامہ اور شوپیان میں کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 6ہزار 883ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں مسلسل12ویں دن بھی کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2252بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جن میں ادھمپور، کٹھوعہ، سانبہ، کشتواڑ، رام بن اور ریاسی شامل ہیں جبکہ دیگر 4اضلاع میں 14افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہے ۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 14افراد میں جموں میں 3،راجوری میں 2،ڈوڈہ میں 8 جبکہ پونچھ میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 24ہزار 179تک پہنچ گئی ہے۔ جموں میں بھی پچھلے 12دنوں سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2174بنی ہوئی ہے۔