سرینگر//ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے ریکارڈ352991 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور 2812 لوگوں کی موت ہوگئی۔ یہ دنیا کے کسی بھی ملک میں ایک دن میں نئے کورونا کے مریضوں اور کووڈ سے ہونے والی ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے کہرام مچا رکھا ہے۔ روزانہ کورونا کے نئے مریضوں اور کووڈ سے ہونے والی اموات کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔ لگاتار بڑھتے مریضوں سے نظام صحت بگڑ گیا ہے۔