نئی دہلی// ملک میں کورونا وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے سے شفایابی کی شرح 96 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے ،وہیں ایکٹو کیسز کی شرح مسلسل کم ہوکر 2.5 فیصد پرآ گئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران21822 نئے کیس سامنے آئے جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 66 ہزار سے تجاوزکر گئی۔
وہیں 26139 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 98.60 لاکھ ہوگئی ہے اورشفایابی کی شرح بڑھ کر 96.04 فیصد ہوگئی ہے۔