ملک میں کورونا وائرس کے 20 ہزار نئے کیس ،256ہلاکتیں

نئی دہلی// ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے تقریبا 20 ہزار نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، تاہم یہ راحت کی بات یہ ہے کہ اسی عرصے کے دوران اس موذی وبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 23 ہزار سے زیادہ تھی۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں20136 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 86 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ اسی کے ساتھ23181 مریضوں کی شفایابی سے صحت مند مریضوں کی تعداد 98.83 لاکھ ہوگئی اور یہ شرح 96.08 فیصد ہے۔ ایکٹیو کیس کی تعداد 3،402 سے گھٹ کر 2.54 لاکھ رہ گئی اوریہ شرح 2.47 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 256 مریضوں کی موت کے ساتھ ملک میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد148994 ہوگئی اور اس کی شرح اب بھی 1.45 فیصد ہے۔