ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیس20ہزار سے کم

نئی دہلی// جان لیوا اورمہلک ترین کووڈ19 کورونا وائرس کی نئی قسم سے دنیا بھر میں تشویش میں اضافہ کے درمیان ہندوستان میں کووڈ 19 کے مریضوں کی رفتارکم ہونے کا سلسلہ جاری ہے اوران کی تعداد کم ہوکر تین لاکھ سے نیچے آگئی ہے۔
اس وبا کے سست ہونے کی رفتار کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جاسکتا ہے کہ کئی مہینوں کے بعد جان لیوا وائرس کے یومیہ کیسز20ہزار سے کم ہوچکے ہیں اور اس کی وجہ سے ہونے والی اموات کی تعداد بھی 500 کے نیچے رہ گئی ہے۔
منگل کے روز وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران19556 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ75 ہزارسے زیادہ ہو گئی۔