نئی دہلی// ملک میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں صحت مند افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کی شرح کم ہوکر 4.60 فیصد ہوگئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31118 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 94.62 لاکھ ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران41945 مریض صحتمند ہوگئے اور اس کے ساتھ ہی مستقل طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 88.89 لاکھ تھی۔ اسی عرصے میں ، مزید 482 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 1،37،621 ہوگئی ہے۔