سرینگر//ملک میں کورونا وائرس کے نئے معاملوں میں کمی کا رجحان جاری ہے ۔ وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 186364 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ اس عرصہ کے دوران 3660اموات ہوئی ہیں۔
ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے خطرناک صورتحال پیدا کر دی ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ کئی روز سے کورونا کیسز میں کمی واقع ہورہی ہے تاہم اموات کی تعداد میں اضافہ تشویشناک ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یہاں متاثرین کی کل تعداد 27555457 ہو گئی ہے جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں 3660 کا اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد 318895 ہو گئی ہے۔