نئی دہلی// جمعرات کو صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44489نئے کیس رپورٹ ہوئے جس سے کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 92.66 لاکھ سے زائد ہوگئی۔ وہیں، صحت مند مریضوں کی تعداد 86.79 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے ، جبکہ 524 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد135223 ہوگئی۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے 4،52،344 ایکٹیو کیس موجود ہیں۔
ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے سب سے زیادہ ہلاکتیں دہلی ، مہاراشٹر اور مغربی بنگال میں ہوئی ہیں۔
اسی عرصہ کے دوران قومی دارالحکومت دہلی میں کووڈ 19 سے سب سے زیادہ(99) افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اسی مدت کے دوران مہاراشٹر میں 65 اور مغربی بنگال میں 51 کورونا مریضوں کی موت ہوگئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں اس مہلک وبا سے 524 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔