نئی دہلی//ملک میں لگاتار تین دن تک کورونا کے فعال کیسز میں اضافے کے بعد ہفتہ کو پھر اس میں کمی آئی ہے ۔مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے 41،322 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 93.51 لاکھ سے زائد ہوگئی۔ نئے کیسز کے مقابلہ شفایاب ہونے والے مریضوں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے ایکٹیو کیسز میں 615 عدد کی کمی آئی ہے جس سے یہ تعداد 4،54،940 رہی۔ اسی مدت کے دوران ، 41،452 مریض صحت مند ہوئے جس کے بعد شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 87.59 لاکھ سے زائد ہوگئی۔ اسی عرصے میں مزید 485 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 1،36،200 ہوگئی۔ملک میں ایکٹیو کیسزکی شرح 4.87 فیصد ،شفایابی کی شرح 93.68 جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.46 فیصد ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 2011 ایکٹیو کیسز سامنے آئے جبکہ قومی راجدھانی دہلی میں سب سے زیادہ 5937 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔ قومی راجدھانی کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد سب سے زیادہ یعنی 98 رہی۔ملک میں جان لیوا کووڈ ۔19 سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں ایکٹیو کیسز بڑھ کر 89،025 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اسی عرصے کے دوران 85 کورونا مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 46،898 ہوگئی ، جبکہ اب تک 16.72 لاکھ سے زیادہ افراد نے کورونا کو شکست دی ہے ۔ ریاست کیرالہ میں صحت مند مریضوں کی تعداد 5.21 لاکھ کو عبور کر چکی ہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد 601 سے گھٹ کر 64،014 رہ گئی ہے ، اب تک ریاست میں 2171 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔قومی دارالحکومت دہلی میں ایک بار پھر فعال کیسز میں کمی ریکارڈ کی گئی اور اس کی تعداد 553 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 38،181 رہ گئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قومی راجدھانی میں 98 افراد ہلاک ہوئے جبکہ جان لیواوبا سے مرنے والوں کی تعداد 8909 ہوگئی ہے ، اب تک 5.09 لاکھ سے زیادہ مریض شفایا ب ہوئے ہیں۔ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 63 سے بڑھ کر 25،398 ہوگئی ہے ۔
ریاست میں اموات کی تعداد 11،738 تک جا پہنچی ہے اور اب تک تقریبا 8.43 لاکھ افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ریاست آندھرا پردیش میں اسی عرصے کے دوران کورونا کے 478 فعال کیسز کی کمی سے مجموعی تعداد 12،137 رہ گئی۔ ریاست میں اب تک 6976 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک اور 8.47 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں ایکٹیوکیسز بڑھ کر 25،639 ہوچکے ہیں اور اس وبا سے 7697 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 5.04 لاکھ سے زیادہ مریض ٹھیک ہو ئے ہیں۔ریاست تمل ناڈو میں کورونا کے فعال کیسز 64 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 11،109 رہ گئی، اب تک 11،681 افراد ہلاک جبکہ 7.54 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔ریاست اوڈیشہ میں فعال کیسز کی تعداد 5774 اور 1718 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ جان لیوا وائرس سے شفایاب مریضوں کی تعداد 3.09 لاکھ کو عبور کرچکی ہے ۔ ریا ست تلنگانہ میں کورونا کے سرگرم کیسز کم ہوکر 10،637 ہوچکے ہیں اور 1451 افراد لقمہ اجل جبکہ 2.56 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد53سے گھٹ کر مجموعی تعداد 24،617 رہ گئی ریاست میں اب تک 8270 افراد کی موت جبکہ اب تک 4.41 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ریاست پنجاب میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 7719 ہے اور جان لیوا وبا سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد 1.37 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اب تک 4737 افراد فوت ہوئے ہیں۔ریاست مدھیہ پردیش میں فعال کیسز کی تعداد 478 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 14،677 ہوگئی ہے اور اب تک 1.83 لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند جبکہ 3224 افراد اس جان لیوا وبا سے ہلاک ہوئے ہیں۔ریاست گجرات میں 14،732 فعال کیسز ہیں اور 3938 افراد ہلاک جبکہ 1.86 لاکھ افراد اس جان لیوا وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں۔ بہارمیں ایکٹیو کیسز کی تعداد 5401 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں کورونا کی وجہ سے 1248 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 2.26 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ملک میں ابھی تک جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس سے ریاست چھتیس گڑھ میں 2813 ، ہریانہ میں 2345 ، راجستھان میں 2255 ، جموں وکشمیر میں 1676 ، اتراکھنڈ میں 1201 ،آسام میں 980، جھارکھنڈ میں 962 ، گوا میں 686 ، پڈوچیری میں 609 ، تری پورہ میں 370 ، ہماچل پردیش میں 612 ، چنڈی گڑھ میں270 ، منی پور میں 256 ، لداخ میں 114 ، میگھالیہ میں 110 ، سکم میں 103 ، ناگالینڈ میں 64 ، جزائر انڈو بار نکوبار میں 61 ، اروناچل پردیش میں 50 اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو مریضوں کی موت ہوچکی ہے ۔