ملک میں کورونا فعال کیسز کی تعداد 1.71 لاکھ سے متجاوز

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسزکے مقابلے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے فعال کیسز 1.71 لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 99 لاکھ 27 ہزار 797 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اسی کے ساتھ آج صبح 7 بجے تک ایک ارب 46 کروڑ 70 لاکھ 18 ہزار 464 کووڈ ویکسین دی گئی ۔
منگل کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 37379 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اسی کے ساتھ متاثرین کی کل تعداد 34960201 ہو گئی ہے۔ ملک میں کورونا فعال کیسز کی کل تعداد ایک لاکھ 71 ہزار 830 ہو گئی ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 3.24 فیصد ہوگئی ہے۔
23 ریاستوں میں 1892 افراد کووڈ کے نئے ویرینٹ اومیکرون سے متاثر پائے گئے ہیں، جن میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 568، دہلی میں 382 اور کیرالا میں 185 کیسز ہیں۔ اومیکرون سے 766 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔
وزارت نے کہا کہ دریں اثناء 11007 مریضوں کو کورونا سے نجات ملی ہے۔ کورونا سے اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 43 لاکھ چھ ہزار 414 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ریکوری ریٹ 98.13 فیصد ہے۔ فعال کیسز کی شرح 0.49 فیصد اور اموات کی شرح 1.38 فیصد ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 11 لاکھ 54 ہزار 302 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اب تک کل 68 کروڑ 24 لاکھ 28 ہزار 595 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
فی الحال پورے ملک میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ فعال کیسز ہیں۔ یہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسز میں 10401 کا اضافہ ہوا، وہیں ان کی کل تعداد 56117 ہوگئی اور اس دوران 11 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 141553 ہوگئی۔ ریاست میں 1748 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6514358 ہو گئی ہے۔