نئی دہلی، 31 جنوری //ملک میں کورونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 53 ہزار سے زیادہ گھٹ کر 18,31268 پر رہ گئے ہیں۔اس دوران دو لاکھ 9 ہزار 918 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی کورونا کیسز کی مجموعی تعداد چار کروڑ 13 لاکھ 2 ہزار 440 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 28 لاکھ 90 ہزار 986 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی۔ اس کے ساتھ ہی پیر کی صبح 7 بجے تک ایک ارب 66 کروڑ 3 لاکھ 96 ہزار 227 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہے۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے پیر کو جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 53,669 سے گھٹ کر 18 لاکھ 31 ہزار 268 رہ گئے ہیں۔ ملک میں فعال کیسز کی شرح فی الحال 4.43 فیصد ہے۔ اس دوران دو لاکھ 62 ہزار 628 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صحت یابی کی شرح 94.37 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں مجموعی طور پر اب تک تین کروڑ 89 لاکھ 76 ہزار 122 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ اس دوران جان لیوا وبا سے 959 مریضوں کی موت ہو گئی، اور یہ شرح 1.20 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 13 لاکھ 31 ہزار 198 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ اور ٹسٹ کی مجموعی تعداد72.89 کروڑ ہوچکی ہے۔ریاست کیرالہ میں پورے ملک میں سب سے زیادہ فعال کیسز ہیں۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 18,394 سے بڑھ کر 35,5314 ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 32701 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 5574535 جب کہ 475 افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 53666 ہو گئی ہے۔