ملک میں کورنا مریضوں میں اضافہ

نئی دہلی//گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد اس انفیکشن سے متاثر ہونے والوں کی تعداد سے کم رہی۔اس دوران کووڈ 19 کی گرفت میں 43 ہزار 263 افراد آئے جبکہ 40 ہزار سے زائد افراد نے اسے شکست دی۔بدھ کے رعز ملک میں 86 لاکھ 51 ہزار 701 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 71 کروڑ 65 لاکھ 97 ہزار 428 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے ۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 31 لاکھ 39 ہزار 931 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 40 ہزار 667 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد 3 کروڑ 23 لاکھ 04 ہزار 618 ہو گئی ہے ۔اس عرصے میں فعال معاملات 2358 بڑھ کر3 لاکھ 93 ہزار 614 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 338 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 441749 ہو گئی ہے ۔