نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاﺅ عروج پر ہے اور گذشتہ تین دن سے مسلسل30 ہزارسے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 10.38 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
اس سے قبل جمعرات کو 32695اور جمعہ کو 34956کیس رپورٹ ہوئے تھے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 34884کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 1038716تک پہنچ گئی ہے۔