ملک میں دو ماہ بعد ایک لاکھ سے کم یومیہ کورونا کیس، 2 ہزار 123 ہلاکتیں

سرینگر//گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 86498 نئے کیس سامنے آگئے ۔یہ گذشتہ کم و بیش دو ماہ کے بعد پہلا موقعہ ہے جب یومیہ کیسوں کی تعداد ایک لاکھ سے کم رہی۔
گذشہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے 2 ہزار 123 افراد کی موت بھی واقع ہوگئی ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسوں میںمسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق کورونا اموات میں بھی پہلے کے مقابلے میںکمی درج ہورہی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اس وقت فعال کیسوں کی تعداد 1303702 ہے۔