ملک میں ا ومیکرون وائرس کے کیسز ایک ہزار سے متجاوز

نئی دہلی// ملک میں ہلاکت خیزکورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کے ساتھ ہی کووڈ کے نئے ویرینٹ اومیکرون سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کی 23 ریاستوں میں 1270 لوگ اومیکرون ویرینٹ سے متاثر پائے گئے ، جن میں سے مہاراشٹر میں 450، دہلی میں 320 اور کیرالہ میں 109 کیسزہیں۔ اومیکرون کے وائرس سے 374 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ادھرملک میں کورونا کیسز میں تیز ی سے ا ضافہ ہورہا ہے۔ایک دن میں 16,764نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں دوبارہ اضافہ ہونے کے درمیان متاثرہ افراد کی تعداد 3,48,38,804ہو گئی ہے ۔اس دوران کورونا وائرس سے 220مریض جاں بحق ہو ئے، جس سے اب تک اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 4,81,080 ہو گئی ہے ۔جمعرات کو ملک میں 66 لاکھ 65 ہزار 290 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی اور اس کے ساتھ ہی مجموعی ویکسینیشن کی تعداد ایک ارب 44کروڑ 54لاکھ 16ہزار 714ہو چکی ہے ۔