عظمیٰ نیوز ڈیسک
نئی دہلی//اس سال بقرعید بروز پیر یعنی 17 جون کو منائی جائے گی۔بقرعید کے دن بکروں کی قربانی دی جاتی ہے۔ بقرعید کی تیاریاں زور و شور سے شروع ہو گئی ہیں۔ ملک بھر میں بکرا منڈیاں لگائی گئی ہیں۔ لوگ قربانی کے لیے بکرے خریدتے نظر آرہے ہیں۔ منڈی میں بکرے 20 ہزار روپے سے لے کر ڈھائی لاکھ روپے تک دستیاب ہیں۔دہلی کی جامع مسجد میں واقع مینا بازار کے سامنے بکروں کی سب سے بڑی منڈی لگائی گئی ہے۔ لوگ اس منڈی میں بکرے خریدنے آرہے ہیں۔ لیکن شدید گرمی کے باعث بیوپاریوں کے لیے بکریوں کی دیکھ بھال کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ ملک کے کونے کونے سے تاجر بھی اپنی بکریوں کے ساتھ یہاں آتے ہیں۔ ایسے کئی بکرے بھی منڈی میں آ چکے ہیں جو کافی مہنگے ہیں۔ ان بکروں کی قیمت بیس ہزار سے لے کر ڈھائی لاکھ روپے تک ہے۔اس دوران ہفتے کو بازاروں میں گہماگہمی دیکھی گئی اور لوگوں کو مختلف چیزوں خاص کر اشیائے خورد ونوش اور کپڑوں کی خریداری میں مصروف دیکھا گیا لوگوں کا الزام ہے کہ بازاروں میں گراں بازاری بام عرج پر ہے خاص کر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ بازاروں میں گہما گہمی کے بیچ لوگ مختلف چیزوں خاص کر اشیائے خوردنی اور ملبوسات کی خریداری میں مصروف تھے۔گاہکوں نے الزام لگایا کہ عید کے پیش نظر بیکری فروشوں نے بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کردیا ہے۔