ہماچل پردیش// نا بالغ اسکولی طالبہ کی عصمت ریزی و قتل میں ملوث نیپالی مزدور کی دوران حراست ہلاکت پر مرکزی تحقیقاتی ایجنسی(سی بی آئی) نے ہماچل پردیش کے انسپکٹر جنرل آف پولیس سمیت7اہلکاروں و افسران کو حراست میں لیا۔ شملہ کے کوٹکہائے علاقے میں ایک نا بالغ اسکولی طالبہ کی عصمت ریزی و قتل کیس میںہماچل پولیس نے6مشتبہ افراد کو حراست میں لیا اور مقامی پولیس تھانے میں بند کیا گیا۔ اس دوران حراست میں مبینہ طور پر دیگر ملزمان نے نیپالی مزدور29برس کے سورج سنگھ کوٹکھائی پولیس تھانے میں ہلاک کیا،جس پر عوام نے سخت برہمی اور ناراضگی کا اظہار کیا۔ ہماچل پردیش ہائی کورٹ نے یہ کیس سی بی آئی کو سپرد کیا،جس نے تحقیقات کے دوران کئی لوگوں سے پوچھ تاچھ کی،جس کے بعد1994بیچ کے آئی پی ایس افسر ظہر حیدر زیدی ،اس وقت کے ڈپٹی سپر انٹنڈنٹ آف پولیس منوج جوشی اور دیگر6 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لیا۔ گرفتار شد گاہ پولیس اہلکاروں کو بدھ کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔