جموں//ریاستی حکومت کے ملازمین کو ایک بڑی راحت فراہم کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے آج ایک ویب بیسڈ اپلیکیشن ۔ جَن پرافٹ کا آغاز کیاجس کی بدولت ملازمین آن لائن موڈ بشمول ایس ایم ایسز کے ذریعے اپنے جی پی فنڈ کی تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔اس خدمت کی بدولت ملازمین اپنے جی پی فنڈ کے اخراج سے متعلق معلومات، ماہانہ و سالانہ کنٹربیوشن کی تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے اس موقعہ پر محکمہ خزانہ کو یہ سہولیت وجود میں لانے کے لئے سراہنا کی ۔