سرینگر// جمعیت علماء اہل السنت والجماعت جموں وکشمیرکے سکریٹری مولانا شیخ عبدالقیوم قاسمی کی اطلاع کے مطابق دارالعلوم دیوبند کے شیخ الحدیث اور لاکھوں علماء کے استاد مفتی سعید احمد پالن پوری منگل کوانتقال کرگئے۔ جمعیت کے سکریٹری مولاناقاسمی نے مرحوم کوجمعیت علماء جموں کشمیر کے تمام ممبران وکارکنان کی طرف سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مفتی پالن پوری کے انتقال سے پورا عالم اسلام بالخصوص پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ان کے شاگرد،علمائ،صلحاء ومشائخ آج یتیم ہوگئے ۔ مفتی سعید احمد کا شمار دنیا کی معتبر مذہبی شخصیات میں ہوتاہے اوردارالعلوم دیوبندکیلئے ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے تھے۔
مفتی سعید احمد پالن پوری انتقال کرگئے
