سرنکوٹ //مغل شاہراہ پر برفباری کے بعد ٹریفک کی نقل و حرکت بند ہوگئی ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ گزشتہ شام سے جاری برفباری کے باعث روڈ پر آٹھ انچ تک برف جمع ہوگئی جس کی وجہ سے اسے گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند کردیاگیاہے ۔ذرائع نے مزید بتایاکہ آخری اطلاعات ملنے تک برفباری جاری تھی اور برف ہٹانے کیلئے آپریشن موسم صاف ہونے پر شروع کیاجائے گا۔ڈی وائی ایس پی سرنکوٹ محمد ریاض نے بتایاکہ سڑک پر ٹریفک معطل رکھی گئی ہے اور اس کی بحالی کا انحصار موسم پر ہے ۔