مغل شاہراہ پر طبی سہولیات دستیاب ہی نہیں

سرنکوٹ//خطہ پیر پنچال کو وادی کیساتھ جوڑنے والی مغل شاہراہ پر انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک طبی سہولیات فراہم ہی نہیں کی گئی ہیں جس کی وجہ سے کسی بھی مشکل وقت میں مسافروں و مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔مسافروں نے بتایا کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں زخمیوں کو بنیادی علاج معالجہ فراہم کرنے کیلئے کوئی بھی سہولیات دستیاب نہیں ہے ۔غور طلب ہے کہ مغل شاہراہ پر جہاں کوئی بھی ہسپتال قائم نہیں ہے وہائیں کسی بھی مشکل وقت میں حکام تک اطلاع پہنچانے کیلئے مواصلاتی نظام بھی دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو دوران آمد و رفت کئی طرح کے مسائل کا سامنا رہتاہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ مغل شاہراہ پر مسافروں کی سہولیت کیلئے منظور کردہ ٹراما ہسپتال کی تعمیر کے سلسلہ میں ابھی تک کوئی عملی کام نہیں ہوا ہے ۔انہوں نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مغل شاہراہ پر مسافروں کیلئے ٹراماہسپتال قائم کیا جائے تاکہ کسی بھی مشکل وقت میں ان کا بنیادی علاج معالجہ کیاجاسکے ۔