سرینگر //4دسمبر کو جموں وکشمیر کے موسمی نظام کو متاثر کرنے والی مغربی ہوائوں کا اثر اگرچہ زیادہ نہیں ہے، تاہم توقع ہے کہ یہ ہوائیں جموں وکشمیر پر اثر اندازہ ہوں گی اور 5دسمبر کو جموں وکشمیر میں زیادہ ترمقامات پر ہلکے سے درمیانہ درجہ کی فباری متوقع ہے۔ متعلقہ محکمہ کے مطابق موسمی نظام مضبوط نہیں ہے اور اس وجہ سے جموں و کشمیر میں بھاری برف باری کا امکان نہیں ہے۔ محکمہ کا سسٹم دکھا رہا ہے کہ برف باری او ر بارشیں ہو سکتی ہیں ۔زیادہ تر اونچی جگہوں پر 1فٹ سے بھی کم برف باری ہو سکتی ہے، تقریباً 2سے 6انچ تک ۔ تاہم میدانی علاقوں میں 3انچ تک برف گرے گی۔محکمہ کے مطابق میدانی علاقوں میں جموعی طور پر بارشوں کا امکان ہے۔5دسمبر کو ممکنہ برفباری کے روز درجہ حرارت 9ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔اس دوران برف باری سے قبل موسم خشک رہنے کے نتیجے میں کئی جگہوں پر درجہ حرارت میں پھر سے تنزلی آئی اور کئی جگہوں پر اس میں معمولی بہتری دیکھنے کو ملی ہے ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق وادی میں سوموار اور منگل کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.5ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس سے قبل کی رات منفی 1.1 تھا ۔ قاضی گنڈ میں منفی 1.4رہا جبکہ اس سے قبل وہاں منفی 2.0 ریکارڈ کیا گیا اور یہاں درجہ حرارت میں معمولی بہتری دیکھنے کو ملی ہے ۔سیاحتی مقام پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت منفی3.3ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ وہاں اس سے قبل یعنی اتوار اور سوموار کی رات کو درجہ حرارت منفی3.4ڈگری تھا ۔کپوارہ میں سوموار اور منگل کی درمیانی رات منفی 2.4ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس سے قبل منفی1.4ڈگری تھا ۔کوکرناگ میں منفی 0.9ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس سے قبل کی رات منفی0.5ڈگری تھا ۔ گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت منفی 1.7ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس سے قبل کی رات یہاںمنفی 2.2 تھا ۔ادھر لداخ کے دراس علاقے میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی11.4ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ کرگل میں منفی7.4 اور لیہہ میں منفی8.0ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا ۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے کہا کہ 4دسمبر تک شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ 5سے7تک ہونے والی ممکنہ برف باری سے دن کے درجہ حرارت میں بھی کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے ۔
مغربی ہواؤں کا اثر زیادہ نہیں
