جموں//خطہ کے مختلف مقامات پر کئی دہاکوں سے غیرمستحکم طورپر رہائشی پذیر مغربی پاکستانی ریفیوجیوں کےلئے امدادی اورراحت کاموں میں سرعت لانے کی غرض سے ڈویژنل کمشنر جموں نے ایک خصوصی اجلاس کااہتمام کیا جس میں کئی ضلع ترقیاتی کمشنر جموں ‘ سنجیو شرما‘ ڈپٹی کمشنر سانبہ سشما چوہان، ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ روہت کھجوریہ اوراسسٹنٹ کمشنر جموں نثار احمد اوراسسٹنٹ کمشنر سانبہ وسیم راجا خان کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر کٹھوعہ جتیندرشرما اورمغربی پاکستانی ریفیوجیوں کے نمائندے شامل ہوئے۔میٹنگ میں ڈویژنل کمشنر جموں کومطلع کیاگیاہے کہ جموں ڈویژن میں مغربی پاکستانی کے کئی پریواروں کی صورتحال ابھی غیر مستحکم اورناپائیدار ہے جن کی طرف توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔طبقہ کے درپیش مسائل پر غوروخوض کرنے کے بعد ڈویژنل کمشنر جموں نے اپنے گھروں سے محروم مقبوضہ کشمیر سے آئے ہوئے ر فیوجی پریواروں کی شناخت کرنے کےلئے ان کی صورتحال میں بہتری لانے کےلئے جامع اقدامات اٹھانے کوکہاہے۔ تاہم ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق میٹنگ میں مغربی پاکستانی ریفیوجیوں کےلئے امدادی اورراحت کاموں پر سختی سے عمل پیرا کرنے کی ہدایات جاری کئے گئے ہیں۔