کولکتہ/گوہاٹی// مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے ووٹنگ کا آغاز ہفتہ کی صبح ہوگیا۔ ریاست کی کل 294 نشستوں میں سے پہلے مرحلے میں پانچ اضلاع کی 30 اسمبلی نشستوں پر پولنگ ہو رہی ہے۔ ووٹنگ کے لئے سیکیورٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں۔
ریاست کے جن پانچ اضلاع کے 30حلقوں میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں ان میں پرولیا ، مغربی میدنی پور پارٹ ون ، بانکورہ پارٹ 1 ، مشرقی میدنی پور پارٹ 1 اور جھارگرام کے حصے شامل ہیں۔
ادھر آسام اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں بھی 12 اضلاع کی 47 نشستوں کے لئے پولنگ ہفتہ کی صبح 7 بجے شروع ہوگئی۔ ووٹ ڈالنے کے لئے کووڈ۔19 کے تمام پروٹوکول پر عمل کیا جارہا ہے۔
آسام اسمبلی انتخابات تین مراحل میں ہوں گے اور پہلے مرحلے کی ووٹنگ آج شروع ہوگئی۔ دریں اثنا ، چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) کے دفتر نے بتایا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر پولنگ کو ایک گھنٹہ کے لئے بڑھا دیا گیاہے۔