Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

معروف گوجر لیڈر عبد الرحمان بڈھانہ کا انتقال

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 14, 2020 12:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
 سرینگر // 7دہائیوں تک جموں وکشمیر کی سیاست میں سرگرم کردار ادا کرنے والے معروف گوجر لیڈر اور سابق ایم ایل سی عبدالرحمان بڈھانہ سنیچر کوطویل علالت کے بعد سرینگر میں انتقال کر گئے۔ اُن کی عمر 85برس تھی ۔اُن کا انتقال صبح  9بجے عارضی رہائش گاہ، واقع ائرپورٹ روڑ سرینگر میں ہوا، جس کے بعد اُن کی میت کو بعددوپہر آبائی علاقہ کرناہ کیلئے روانہ کیا گیا۔وہ پچھلے کچھ وقت سے علیل تھے ۔بڈھانہ نے 1972میں سیاست میں قدم رکھا اور وہ 12سال تک ایم ایل سی بھی رہے ۔1972میں انہوں نے پہلی بار کانگریس لیڈر خواجہ محمد یونس کے خلاف آزار امیدوار کی حیثیت سے انتخاب لڑا اور بعد میں نیشنل کانفرنس میں شامل ہوئے ۔ اُنہیں پھر 1977 سے1 990 تک ایم ایل سی بنایا گیا ۔بعد ازاں بڈھانہ نے نیشنل کانفرنس سے بھی علیحدگی اختیار کی۔  بڈھانہ نے سال 2014 میں پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی تاہم وہ اب پی ڈی پی سے بھی خفا تھے اور ان کے پیپلز کانفرنس میں شمولیت کی افواہیں گردش کررہی تھیں۔بڈھانہ نہچیاں کرناہ کے ایک گوجر گھر میں پیدا ہوئے اور انہوں نے گوجر طبقہ میں کافی مقبولت حاصل کی ۔ کرناہ کے ایک سماجی کارکن اور سابق لیکچرار غلام حیدر ندیم نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا’’ بڈھانہ صاحب کرناہ کی سیاست میں ایک اونچے درجہ کی شخصیات کے مالک تھے‘‘ ۔انہوں نے کہا کہ بڈھانہ ایک سخی انسان تھے ۔ بڈھانہ کے انتقال پر پورے کرناہ میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔کرناہ کی سیاسی، سماجی اور ادبی تنظیموں نے بڈھانہ کے انتقال پر دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے ۔سابق ایم ایل اے کرناہ کفیل الرحمان ، راجہ منظور ، سابق ایم ایل سی جاوید احمد مرچال ، کانگریس لیڈر پروفیسر جہانگیر دانش ، علی اصغر خان ، پینتھرس پارٹی لیڈر جہانگیر خان، کلچرل اکیڈمی کے شعبہ پہاڑی کے ایڈیٹر و کلچر افسر محمد ایوب نعیم ، کرناہ کلچرل کلب کے صدر عبدالرشید قریشی ، کرناہ سیول سوسائٹی کے چیئرمین پیر زادہ سراج الدین قریشی اور محمد رفیع خان حضرت بل سرینگر کے علاوہ دیگر تنظیموں اور اشخاص نے بڈھانہ کی رحلت پر دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے ۔ پیپلز کانفرنس کے جنرل سیکریٹری عمران رضا انصاری نے بھی بڈھانہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے فرزند خالد بڑھانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔پارٹی کے دیگر لیڈران عبد الغنی وکیل، عباس وانی، راجہ اعجاز علی، بشیر احمد ڈار وغیرہ نے بھی بڈھانہ کے انتقال پر دلی تعزیت اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آئی آئی ٹی جموں کے ڈائریکٹر کی عمرعبداللہ کے ساتھ ملاقات
تازہ ترین
ایران پر اسرائیل کے حملے پر عالمی طاقتوں کی خاموشی افسوسناک:عمر عبداللہ
تازہ ترین
ایران پر اسرائیلی حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
تازہ ترین
اسرائیل غزہ میں نسل کشی کے بعد اب پورے مشرق وسطیٰ کو خطرے میں ڈال رہا ہے: میر واعظ
تازہ ترین

Related

کشمیر

ٹنل کے پار6اضلاع میں ہیٹ ویو برقرار||پارہ 40سے اوپر سرینگر میں درجہ حرارت34.2 ڈگری ریکارڈ

June 12, 2025
کشمیر

محکمہ تعلیم کی گائیڈ لائنز

June 12, 2025
کشمیر

سند طاس معاہدہ سے2پروجیکٹ روکے گئے بحالی پر مرکز کیساتھ بات چیت جاری: وزیر اعلیٰ

June 12, 2025
کشمیر

’اپنی پارٹی‘ کا عوامی رابطہ مہم میں سرعت لانے کا فیصلہ بخاری کی پنچایتی اور بلدیاتی چنائو تیاریوں کی ہدایات

June 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?